LIVE

ویڈیو: بابر کی سنچری پر رضوان کی سلیبریشن وائرل

ویب ڈیسک
September 23, 2022
 

قومی ٹیم کے کپتان بابر  اعظم جہاں  انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے وہیں اس شاندار فتح سے اپنے اسٹرائیک ریٹ پر  تنقید کرنے والوں کے منہ بھی بند کروا دیے۔

اس فتح پر جہاں مارے جذبات میں  بابر سلیبریشن کرتے اچھل پڑے وہیں رضوان کی بھی خوشی بھی دیدنی تھی اور  وکٹ کیپر بیٹر کی سلیبریشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں رضوان کو  بابر کی سنچری پر خوشی سے بلا اٹھاتے اور جشن مناتے دیکھا گیا۔

بعد ازاں بابر اور  رضوان جہاں گلے ملے وہیں پاکستانی بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی خوشی سے تالیاں بجاکر جشن منایا اور کپتان کو مبارکباد پیش کی۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے بھی سوشل میڈیا پر بابر اعظم پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔