LIVE

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

فیضان لاکھانی
September 23, 2022
 

فوٹو: پی سی بی

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا۔

انگلینڈ نے کراچی میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں تین وکٹ پر 221 رنز بنائے، یہ کسی بھی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، ہیری بروک 35 گیندوں پر 81 اور بین ڈکٹ 42 گیندوں پر 70رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل پاکستان کیخلاف سب سے بڑا اسکور 211 رنز سری لنکا کا تھا۔