LIVE

گوگل سرچ سے اب ٹرینوں کے ٹکٹ خریدنا بھی ممکن

ویب ڈیسک
September 25, 2022
 

گوگل نے ایک بیان میں اس فیچر کا اعلان کیا / رائٹرز فوٹو

گوگل سرچ کو آپ ابھی انٹرنیٹ پر مختلف تفصیلات تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر مستقبل میں اسے ٹرینوں کی ٹکٹ خریدنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔

گوگل کی جانب سے چند ممالک بشمول جاپان، اٹلی، جرمنی اور اسپین میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے ٹرین کے سفر کی بکنگ کراسکیں گے۔

گوگل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صارفین کو 2 منازل جیسے برلن سے ویانا ٹرینز کو سرچ کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں سرچ انجن میں مختلف آپشنز نظر آئیں گے جن میں سے کسی ایک پر کلک کرکے وہ پارٹنر ویب سائٹ سے ٹکٹ خرید سکیں گے۔

یہ فیچر کچھ اس طرح کا ہوگا / فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی جانب سے فضائی سفر اور ہوٹلوں کی بکنگ کے حوالے سے بھی ایک نیا سرچ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین ماحول دوست پروازوں اور ہوٹلوں کا انتخاب کرسکیں گے۔

یہ فیچر بھی فی الحال چند ممالک تک محدود ہے۔

گوگل کے مطابق مستقبل میں ان فیچرز کو دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ بتدریج بسوں کے روٹس کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔