LIVE

اسحاق ڈار وزیراعظم کیساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے: نواز شہباز ملاقات میں فیصلہ ہوگیا

مرتضیٰ علی شاہ
September 25, 2022
 

پاکستان جاناہی ہے تو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ جائیں، نواز شریف کا مشورہ، اسحاق ڈارمنگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے— فوٹو: فائل

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔

لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے قائد نواز شریف کی سلیمان شہبازکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

دو دن کی طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم شہبازشریف کےساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔

اسحاق ڈارمنگل کو بطور وزیر خزانہ حلف اٹھائیں گے۔

ملاقات میں نوازشریف  نے مشورہ دیا کہ پاکستان جاناہی ہے تو وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ جائیں۔

بدھ کو اسحاق ڈارکا پاکستان روانگی کا ٹکٹ کنفرم تھا تاہم اب نوازشریف کی ہدایت و مشورے پر اسحاق ڈار نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔