LIVE

کیوبا میں سمندری طوفان کے باعث مکمل بلیک آؤٹ، 11 ملین افراد بجلی سے محروم

ویب ڈیسک
September 28, 2022
 

نیشنل الیکٹرکل سسٹم کے تباہ ہونے کی وجہ سے 11 ملین لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔فوٹو سی این این

کیوبا میں  سمندری طوفان ’لین‘ کے ٹکرانے کے بعد مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طوفان 'لین' کی وجہ سے بجلی بنانے والا مرکزی پلانٹ نہ چلنے سے ملک تاریکی میں ڈوب گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل الیکٹرک سسٹم کے تباہ ہونے کی وجہ سے 11 ملین لوگ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق طوفان سے ملک بھر میں تعمیرات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کیوبا کے بعض علاقوں میں مزید بارشوں کی  پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے  کیوبا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ریکارڈ ہوئیں جس کی وجہ سے 6 مغربی صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا تھا،طوفان کی وجہ سے  ٹرین اور بس سروس معطل کردی گئیں تھی۔

دوسری جانب فلوریڈا کے گورنر نے ایک پریس کانفرنس میں رہائشیوں کو طوفان سے شدید بارشیں، تیزہوائیں اور سیلاب کے خطرے اور بجلی کی معطلی کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔