دنیا
Time 28 ستمبر ، 2022

کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کو طوفان 'Ian' کا سامنا، ہنگامی الرٹ جاری

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کو طوفان آئی این 'Ian' کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا میں تیزہواؤں کے ساتھ بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے 6 مغربی صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

متاثرہ صوبوں کے درمیان چلنے والی ٹرین اور بس سروس معطل ہوگئی ،طوفان آج  یا جمعرات کو فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

دوسری جانب  فلوریڈا کی 67 کاؤنٹیز میں بھی ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ کیٹیگری دو کے طوفان آئی این میں شدت آرہی ہے۔ طوفان سے فلوریڈا کے شہرٹمپا کو خطرہ ہے۔

فلوریڈا کے گورنر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ طوفان سے شدید بارشیں،تیزہوائیں اور سیلاب کا خطرہ ہے اور شہری بجلی کی معطلی کیلئے بھی تیار رہیں۔

گورنر نے شہریوں کوپانی،خوراک،فیول اور دوائیں ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی صدر بائیڈن نےفلوریڈا کی 24 کاؤنٹیز کیلئے ہنگامی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

مزید خبریں :