LIVE

چین : ایک ریسٹورنٹ میں آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
September 28, 2022
 

متاثرہ ریسٹورنٹ کا منظر / اسکرین شاٹ

چین میں ایک عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ واقعہ چین کے صوبے جیلن کے شہر چانگ چون میں پیش آیا۔

اس شہر کے ایک ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کے باعث 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسٹورنٹ میں آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی اور اس حوالے سے حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔