LIVE

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
September 29, 2022
 

فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر سستا ہو رہا ہے۔

آج بھی انٹربینک میں ڈالر 2.49 روپے سستا ہوا،کاروبارکے اختتام پر ڈالر 229 روپے 63 پیسے پر بند ہوا۔

خیال رہےکہ انٹربینک میں رواں ہفتے ڈالر 10 روپے 2 پیسے سستا ہوا ہے۔

دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوکر 230روپےکا ہوگیا۔