LIVE

سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تقرری کے ملک اور فوج پر منفی اثرات ہوں گے: شاہد خاقان

ویب ڈیسک
September 30, 2022
 

فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف بنائیں تو اس کے ملک اور فوج کے نظام پر منفی اثرات ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کا تجربہ درست ثابت ہوا؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف بنائیں تو اس کے اثرات ملک اور فوج کے نظام پر منفی ہوں گے، آرمی چیف کی مدت میں توسیع پر تنقید ہوتی ہے مگر کسی آرمی چیف کی تعیناتی پر نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق پوری منصوبہ بندی عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق  وزیراعظم اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے حکومتی معاملات میں مداخلت کی اور سائفر بدل کر تاثر دینے کی کوشش کی کہ کوئی حکومت عمران خان کے خلاف یہ کر رہی ہے۔