پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2022

عمران خان نے امریکی سائفر سے متعلق اپنی تقاریر میں لفظ 'سازش' کتنی مرتبہ استعمال کیا؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے مبینہ امریکی سائفر موصول ہونے کے بعد سےگزشتہ 113 تقاریر میں 450 مرتبہ لفظ 'سازش' کا استعمال کیا گیا۔

جیو نیوز نے عمران خان کی گزشتہ 113 تقاریر اور خطابات  کا جائزہ لیا ہے جس میں یہ دیکھا گیا کہ انہوں نے کتنی مرتبہ سازش، امریکی سازش، بیرونی سازش اور  مداخلت جیسے الفاظ استعمال کیے۔

عمران خان کی تقاریر کا جائزہ لینے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے کل 450 مرتبہ 'سازش' کا ذکر کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے 'امریکی سازش' 50 مرتبہ اور  'بیرونی سازش' 62 مرتبہ دہرایا۔

 'مداخلت' کا لفظ عمران خان نے 20 مرتبہ استعمال کیا جب کہ 'دھمکی دی' 40 مرتبہ کہا۔

امریکا کے معاون وزیر خارجہ 'ڈونلڈلو' یا 'امریکی وزیر خارجہ' کو عمران خان نے37 مرتبہ اپنی تقریروں میں یاد کیا۔

'میر جعفر میر صادق' یا غدار کا لفظ سابق وزیراعظم نے اپنی 113 تقریروں میں 60 مرتبہ استعمال کیا جب کہ 'سائفر' لفظ کو بھی 50 مرتبہ دہرایا۔ 


مزید خبریں :