LIVE

اسد عمر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے عمران خان کو سائفر دیر سے ملنے کے جھوٹے دعویٰ کا بھانڈہ پھوڑ دیا

ویب ڈیسک
September 30, 2022
 

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے عمران خان کو 7 مارچ کا سائفر دیر سے ملنے کے جھوٹے دعویٰ کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو تو خود انہیں سائفر کا علم ہوچکا تھا، عمران خان کو ممکنہ طور پر 9 مارچ کو ہی سائفر سے آگاہ کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو سائفر کا متن پڑھ کر سُنایا گیا تھا، شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو سائفر کے بارے میں فوری طور پر بتادیا گیا تھا۔