LIVE

کیا بالی وڈ کی مشہور جوڑی کے راستے بھی جدا ہوگئے؟

ویب ڈیسک
September 30, 2022
 

سوشل میڈیا پر دیپیکا اور رنویر سنگھ کی علیحدگی خبروں نے اس وقت سر اٹھایا جب عمیر ساندھو نامی  صارف نے اداکار جوڑی سے متعلق ایک ٹوئٹ کی/فوٹوفائل

بالی وڈ کی مشہور جوڑی اداکارہ دیپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر اداکارہ دیپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی خبروں نے اس وقت سر اٹھایا جب عمیر ساندھو نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے خبر بریک کی گئی کہ دیپیکا اور رنویر کے درمیان کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔

اسکرین شاٹ 

دوسری جانب دیپیکا کی ائیرپورٹ  ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا۔

ایک صارف نے اس ویڈیو سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے افسوس کیا اور  لکھا کہ ان کے ہاتھ میں شادی کی انگوٹھی موجود نہیں تھی۔

انڈین میڈیا۔ اسکرین گریب

ایک اور صارف نے دیپیکا کی طبیعت پر بھی توجہ دلائی اور کمنٹ کیا کہ اداکارہ  ٹھیک نہیں لگ رہی تھیں؟ 

ایک اور صارف کا کمنٹ بھی  بھارتی میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں صارف نے پریشان  ایموجی شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ افواہیں ہیں کہ ان کی شادی ختم ہوگئی ہے۔

انڈین میڈیا۔اسکرین گریب

واضح رہے  چند روز قبل  اداکارہ دیپیکا کی طبعیت خراب ہونے اور اسپتال میں داخل ہونے کی بھی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ  دیپیکا پڈوکون کو چند روز قبل اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد ممبئی میں واقع بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا تھا۔