LIVE

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیاگیا، اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک
September 30, 2022
 

یکم اکتوبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلوکے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت2374.25 روپے ہوگی: اوگرا— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا۔

اوگرا نے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یکم اکتوبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلوکے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت2374.25 روپے ہوگی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 201.20 روپے فی کلو ہوگی۔