LIVE

گلوکار میکا سنگھ جزیرے کے مالک بن گئے

ویب ڈیسک
September 30, 2022
 

فوٹو: اسکرین گریب

معروف بالی وڈ گلوکار میکا سنگھ  نےخوبصورت جزیرہ خرید لیا۔ 

میکا سنگھ نے گزشتہ روز اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی،جس میں انہیں کشتی میں بیٹھ کر اپنے جزیرے کی سیر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو کے کیپشن میں میکا سنگھ نے لکھا کہ 'میں ایک خوبصورت جنت میں وقت گزار رہا ہوں، میں پہلا بھارتی گلوکار ہوں جس کے پاس ایک جھیل، 7 کشتیاں اور 10 گھوڑوں کے ساتھ اپنا ذاتی جزیرہ ہے۔

تاہم گلوکار نے جزیرے کا مقام اور قیمت کے حوالے سے کوئی معلومات اپنےمداحوں سے شیئر نہیں کی۔

دوسری جانب میکا سنگھ کے مداحوں نے گلوکار کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔