LIVE

عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا: مشیر حکومت پنجاب

ذیشان بخش
October 01, 2022
 

ملک لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ ماہرین کو ملک کی باگ ڈور تھما دی گئی: عمر سرفراز چیمہ۔ فوٹو فائل

مشیر حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ اور زہر قاتل ہے، اشتہاری اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریف زرداری خاندان ڈیل سے اربوں کھربوں کا لوٹا مال ہڑپ کر جاتے ہیں،  لوٹ مار کے بعد بھی شریف خاندان کو اقتدار پر بٹھا دیا جاتا ہے، ملک لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ ماہرین کو ملک کی باگ ڈور تھما دی گئی۔

مشیر پنجاب حکومت نے کہا کہ این آر اوز لینے والوں نے ہمیشہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا ہے، عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا۔