LIVE

ویڈیو: پاک انگلینڈ میچ، حیدر علی کے تیز شاٹ پر گیند علیم ڈار کے جالگی

ویب ڈیسک
October 01, 2022
 

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں حیدر علی کے تیز شاٹ سے گیند امپائر علیم ڈار کو جالگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ئنٹی میچز کی سیریز کا چھٹا میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں انگلش ٹیم نے شاندار بیٹنگ سے میچ کو یکطرفہ بنادیا اور 170 کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔

گزشتہ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ایک واقعہ بھی پیش آیا جس میں گیند امپائر کے جالگی۔

بلے بازی کے دوران حیدر علی نے لیگ پر زور دار شاٹ مارا جو باؤنڈری پر تو نہ پہنچا البتہ وہ گیند اسی طرف کھڑے امپائر علیم ڈار کے جالگی۔

علیم ڈار نے گیند اپنی طرف آتے دیکھ چھلانگ لگائی اور بچنے کی کوشش کی لیکن وہ حیدر کے شاٹ سے تیزی سے نکلنے والی گیند سے بچ نہ سکے اور گیند انہیں جالگی تاہم امپائرعلیم ڈار گیند زور سے لگنے پر مسکراتے رہے اور قریب کھڑے فیلڈر کو بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔