LIVE

اداکارہ سائرہ یوسف کا جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

وقار ستی
October 01, 2022
 

اسلام آباد: اداکارہ سائرہ یوسف کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی سائبر کرائم برانچ نے ملزم میاں نعیم کو گرفتار کر لیا جس نے جعلی اکاؤنٹ بنانے کا اعتراف جرم کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جعلی نام سے اکاؤنٹ کچھ عرصےسے ریاستی اداروں کے خلاف سرگرم تھا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ ملزم نے 2019 سے اداکارہ سائرہ یوسف کے نام پر جعلی اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، ملزم میاں نعیم کا تعلق کامونکی، گوجرانوالا سے ہے۔