LIVE

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا

ویب ڈیسک
October 02, 2022
 

 دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز کی سیزیز کا آج آخری میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

 شائقین کرکٹ کو ہائی وولٹیج مقابلے کا بے چینی سے انتظار ہے جبکہ دونوں ٹیمیں ٹرافی اٹھانے کا عزم لیے میدان میں اتریں گی، اب دیکھنا یہ ہے آج کون سی ٹیم میدان مار کر ٹرافی اپنے نام کرتی ہے۔ 

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز  پر مشتمل  سیریز کے  ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں شیڈول 3 میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جائے گا۔