LIVE

پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا،وہ اب بھی لاگو ہیں،آئی ایم ایف نے واضح کر دیا

ویب ڈیسک
October 04, 2022
 

فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا ہے،وہ اب بھی لاگو ہیں۔

آئی ایم ایف کی اسلام آباد میں نمائندہ ایستھر پیریز کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے ساتویں اور آٹھویں جائزہ پروگرام کے لیے جو پالیسی معاہدے کیے ہیں،وہ امور قائم ہیں۔

ایستھرپیریز نے کہا کہ میکرواکنامک استحکام برقرار رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کیلیے معاونت کا عمل تباہ کاری کاجائزہ لینے کے بعد شروع ہوگا۔