LIVE

فی تولہ سونا 2 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
October 04, 2022
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا  2 ہزار 150 روپے مہنگا ہوکر  1 لاکھ 48 ہزار 450 روپےکا ہوگیا ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 1843 روپے بڑھ کر 1لاکھ27 ہزار 272 روپےکا ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 38 ڈالر بڑھ کر 1704 ڈالر فی اونس ہے۔