LIVE

کچھ نہیں، سارے بینک ڈالر ایشو میں ملوث ہیں: وزیر مملکت برائے خزانہ کا انکشاف

ویب ڈیسک
October 04, 2022
 

 
فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہےکہ کچھ نہیں، سارے بینک ڈالر ایشو میں ملوث ہیں ، ثبوت ملنے پرکارروائی ہوگی۔ 

 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے یقین دہانی کرائی کہ ڈالر کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں ، ثبوت ملنے پرکارروائی ہوگی۔

اس موقع پرگورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 8 نہیں سارے بینکوں کی چھان بین ہوگی، کارروائی تحقیقات کے بعد ہوگی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ ڈالر کے معاملے پر اسٹیٹ بینک، بینکوں کی تحقیقات کر رہا ہے، اگرکوئی بینک ملوث پایا گیا تو رولز کے مطابق کارروائی ہوگئی۔

 وزیر مملکت برائے خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی معاملے پر آئی ایم ایف کی کسی چیز سے انحراف نہیں ہوا، ہمارے پاس وقت اور اسپیس تھی اس کو ہم نے استعمال کیا، کچھ نہیں ہوا،ہم آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ پرعزم ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کے بغیر ریلیف دینا چاہا، اکتوبر میں میٹنگ میں جا رہے ہیں، تفصیل سے بات کریں گے، آئی ایم ایف سے جو بات طے ہوئی سب کے سامنے ہے۔