LIVE

کراچی : گرین لائن بس سروس کل معطل رہے گی

افضل ندیم ڈوگر
October 04, 2022
 

بی آر ٹی ایس اورنج لائن بس سروس معمول کے شیڈول کے مطابق آپریشنل رہے گی: ترجمان— فوٹو:فائل

کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس کے باعث گرین لائن بس سروس کل معطل رہے گی۔

کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے گرین لائن بس سروس 5 اکتوبر کو بند رہے گی۔

ترجمان بی آر ٹی ایس کے مطابق بی آر ٹی ایس اورنج لائن بس سروس معمول کے شیڈول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔  ترجمان نے بتایا کہ گرین لائن بس سروس جمعرات سے اپنے مقررہ اوقات پرچلے گی۔