LIVE

امریکی بلی نے دنیا کی سب سے لمبی بلی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک
October 05, 2022
 

فنرر نامی بلی کی  لمبائی18.83 انچ ہے۔— فوٹو: اسکرین گریب

امریکی بلی نے دنیا کی سب سے لمبی زندہ  پالتو بلی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  دنیا کی سب سے لمبی زندہ پالتو بلی  ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ولیم جان پاورز کی بلی نے اپنے نام کیا ہے، جس کی لمبائی18.83 انچ ہے۔

رپورٹس کے مطابق فنرر نامی یہ بلی  ہائبرڈ نسل سے تعلق رکھتی ہے۔

الٹیر کی دم 16.07 انچ لمبی ہے۔—فوٹو: اسکرین گریب

ولیم جان کی ایک اور بلی الٹیر دنیا کی سب سے زندہ بلی کی لمبی دم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہے، الٹیر کی دم 16.07 انچ لمبی ہے۔ 

 رپورٹس کے مطابق ولیم جان کی بلیوں کے پاس مجموعی طور پر چار مختلف گنیز ورلڈ ریکارڈز ہیں۔