LIVE

ٹانک: وزیراعظم فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر 24 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار کرلیے گئے

ویب ڈیسک
October 05, 2022
 

وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ستمبر کو ٹانک کے دورے میں مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا— فوٹو: آن لائن

ٹانک میں وزیراعظم شہباز شریف فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر 24 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار کرلیے گئے۔ 

وزیراعظم نے 2 ستمبر کو ٹانک کے دورے میں مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا۔  فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر 24 دن کی ریکارڈ مدت میں تیار کرلیے گئے ہیں۔

فلڈ ریلیف ولیج میں سولر سسٹم سے آراستہ اسکول، کلینک اور ٹیوب ویل بھی بنائے گئے ہیں۔