LIVE

شہباز گل کی درخواست منظور، شناختی کارڈ، عینک اور اے ٹی ایم کارڈ واپس کرنے کا حکم

ارفع فیروز
October 06, 2022
 

اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے: عدالت۔ فوٹو فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی سپر داری کی درخواست منظور کر لی۔

شہباز گل کی سپرداری کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ شہباز گل کی جانب سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم کارڈ اور روزمرہ کی اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 31 اشیا کی فہرست سے جزوی ضروری اشیا شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔

سیشن عدالت نے شہباز گل سپرداری کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔