LIVE

’طوفان سے پہلے سکون‘، شاہین کرکٹ کھیلنے کیلئے بیتاب

ویب ڈیسک
October 06, 2022
 

شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ گھٹنے کی انجری کے بعد ری ہیپ کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ فوٹو فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

شاہین شاہ آفریدی ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ گھٹنے کی انجری کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور اب انہوں نے دوبارہ بولنگ کی پریکٹس بھی شروع کر دی ہے۔

شاہین شاہ آفری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تو شامل نہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور کپتان کو امید ہے کہ اہم فاسٹ بولر ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی بھی سوشل میڈیا پر اپنی پریکٹس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

اب حال ہی میں شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں کسی سرسبز مقام پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے عقب میں پانی اور پہاڑ کا خوبصورت نظارہ بھی موجود ہے۔

فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ درج کیپش میں لکھا کہ طوفان سے پہلے سکون اور ساتھ ہی انہوں نے گیند اور بلے والا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔