LIVE

ملتان میں اپ سیٹ، زین قریشی کی خالی نشست پر موسیٰ گیلانی نے مہربانو کو شکست دے دی

ویب ڈیسک
October 16, 2022
 

پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے— فوٹو:فائل

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 کی نشست جیت لی۔

این اے 157 ملتان 4  کے تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 82141 ووٹ حاصل کیے۔

پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی کو 25 ہزار186 ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

خیال رہے کہ یہ نشست شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی۔