LIVE

کےپی اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کی جائیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان کو مشورہ

ایاز اکبر یوسف زئی
October 21, 2022
 

کچھ رہنما لانگ مارچ کے اعلان کے حق میں ہیں، پی ٹی آئی قیادت تاحال کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تاہم مشاورت جاری ہے: ذرائع— فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے بعد لائحہ عمل  کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت تاحال کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی۔

عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا جس میں آئندہ کی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر غور جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب اور پختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سےمتعلق مشاورت جاری ہے اور اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ کےپی اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرکے ملک کو جنرل الیکشن کی طرف لے جائیں جبکہ کچھ رہنما لانگ مارچ کے اعلان کے حق میں ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ پی ٹی آئی قیادت تاحال کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی تاہم مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اجلاس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔