LIVE

اعظم سواتی کے کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے: ضمانت کا فیصلہ جاری

ویب ڈیسک
October 22, 2022
 

 ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا: عدالت/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ بغاوت پراکسانےکی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے، ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ملزم کی عمر 74سال ہے اور کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں، اس لیے اعظم سواتی کی 10 لاکھ روپےکے مچلکوں پر ضمانت منظورکی جاتی ہے، اعظم سواتی اپنا اورجنل پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں۔