Time 21 اکتوبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور

عدالت نے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو
عدالت نے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے اعظم سواتی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد کی عدالت نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ کل محفوظ کیا تھا ان پر اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔


مزید خبریں :