LIVE

عمران خان سیاسی انتہاپسند ہیں، انہیں پارلیمان نے جمہوری طریقے سے نکالا: بلاول بھٹو

اعظم ملک
October 24, 2022
 

فوٹو: سوشل میڈیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی انتہاپسند ہیں، عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں پارلیمان نے جمہوری طریقے سے نکالا۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی میں وزارئے اعظم کو پھانسی، خود کش حملوں، جلاوطنی اور غیرجمہوری طریقوں سے ہٹایا گیا، مگر پہلی بار ایک سلیکٹڈ کو جمہوری طریقے سے اقتدار سے نکالا گیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان وہ وزیراعظم تھے جنہوں نے ملکی معیشت پر خودکش حملہ کیا، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، پی ڈی ایم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بچایا۔

تقریب سے تحریک انصاف کی رہنما منزہ حسن، منظور پشتین اور عاصمہ جہانگیر کی بیٹی منیزے جہانگیر نے بھی خطاب کیا۔