Time 23 اکتوبر ، 2022
پاکستان

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے: وزیر خارجہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس  (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیرکانفرنس کے موقعے پر منیزے جہانگیرکی رہائش گاہ پر شرکا کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

فیٹف کا 2 روزہ اجلاس پیرس میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کی تھی۔

یاد رہے کہ 2018 میں  ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا تھا۔

مزید خبریں :