LIVE

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے کمائی میں تمام پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے

ویب ڈیسک
October 27, 2022
 

 مولا جٹ صرف فلم نہیں ہماری زندگی کا خوبصورت تجربہ ہے: اقرا عزیز/ فوٹو فلم پوسٹر 

جیو فلمز کی شاندار پیشکش 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کمائی میں تمام پاکستانی فلموں کے ریکارڈ توڑتے ہوئے 200 کروڑ کی دوڑ میں شامل ہوگئی۔

لاہور کے سنیماؤں میں اسٹار کاسٹ کی سرپرائز انٹری کا سلسلہ جاری ہے جس پر شائقین کی جانب سے مولا جٹ اور نوری نت کا شاندار استقبال بھی کیا جارہا ہے۔

فلم کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ اقرا عزیز نے کہا کہ مولا جٹ صرف فلم نہیں ہماری زندگی کا خوب صورت تجربہ ہے جب کہ اداکار سعید جبران کہتے ہیں فلم کی تعریف کے لیے الفاظ کم پڑ گئے ہیں ۔