LIVE

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا، ٹوئٹر کیلئے ٹوئٹ میں کیا کہا؟

ویب ڈیسک
October 28, 2022
 

ایلون مسک کی ایک ٹوئٹر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سنک اٹھائے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر آرہے ہیں/ فائل فوٹو

ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد سابق سی ای او اگروال اور سیگال نے ٹوئٹرچھوڑدیا۔

ٹوئٹر ڈیل کے بعد ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری مختصر پیغام میں لکھا ’پرندہ آزاد ہوگیا‘۔

ایلون مسک کا کہنا ہےکہ صارفین اور ایڈورٹائزز کے لیے چیزیں تبدیل کی جارہی ہیں، ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہوگا جہاں آپ کو کچھ بھی کہنے کے نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اشتہارات ہوں گے جو صارفین کی ضروریات کےمطابق ہوں۔

ایلون مسک کو آج جمعہ سے پہلے پہلے ٹوئٹرکی ڈیل یقینی بنانا تھی وونہ دوسری صورت میں معاملہ عدالت میں چلاجاتا۔