LIVE

توہین عدالت کیس: عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

ویب ڈیسک
October 31, 2022
 

پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں، توہین عدالت کیس میں عمران خان کا سپریم کورٹ کو جواب۔ فوٹو فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں ہے۔

عمران خان کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس کے علاوہ عمران خان نے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔