LIVE

عمران خان نے نفرتوں کی جو آگ لگائی، اب خود اسی میں جلنے والے ہیں: فضل الرحمان

ویب ڈیسک
November 05, 2022
 

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے نفرتوں کی جو آگ لگائی، اب خود اسی میں جلنے والے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نے مذہبی ٹچ دے کر کارکنوں کو گمراہ اور مذہبی جنونیت کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اندھی مذہبی جنونیت کا استعمال انہیں لے ڈوبے گا، ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ عمران دین کی توہین کے مرتکب ہوئے،عمران خان بلا تحقیق الزام لگا کر اشتعال پھیلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات ضروری ہیں تاکہ قوم اصل حقائق جان سکے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔