LIVE

'اچانک ورلڈکپ میں لذت واپس آگئی'، پاکستان کی جیت پر ہربھجن کی ٹوئٹ

ویب ڈیسک
November 07, 2022
 

سابق بھارتی کرکٹر کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر پاکستانی مداحوں سمیت بھارت کے مداح بھی تبصرے کررہے ہیں—فوٹو: فائل

بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

6 نومبر اتوار کا دن پاکستانی مداحوں کے لیے خاص رہا کیونکہ دن کے آغاز پر نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا اور ساتھ ہی پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کی۔

اس کے بعد پاکستان نے بنگلادیش کو ہرایا اور  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر سابق بھارتی کرکٹر نے ٹوئٹ کی، انہوں نے کہا 'پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی اچانک ورلڈکپ میں لذت واپس آگئی ہے'۔

ہربھجن سنگھ نے اپنی ٹوئٹ میں سوال کیا 'اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو تو کیسا رہے گا؟'

سابق بھارتی کرکٹر کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر پاکستانی مداحوں سمیت بھارت کے مداح بھی تبصرے کررہے ہیں۔