LIVE

ایسا لگتا ہے سوریا کمار یادیو الگ سیارے سے آیا ہے: وسیم اکرم

ویب ڈیسک
November 07, 2022
 

  ایسا لگتا ہے کہ وہ بے خوف کھلاڑی ہے جو ڈرتا نہیں ہے جب وہ بیٹنگ کریں تو مزہ آرہا ہوتا ہے: سابق کپتان وسیم اکرم کی گفتگو/فوٹوفائل 

سابق کپتان وسیم اکرم بھی  بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کی شاندار بیٹنگ پر ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

نجی اسپورٹس چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے کہ سوریا کمار یادیو کسی اور سیارے سے آیا ہے ، وہ کسی بھی کھلاڑی سے مکمل طور پر مختلف ہے اور وہ واحد بیٹر ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی 2022 میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے ہیں  اور وہ پہلے بھارتی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے 1000 رنز مکمل کیے، انہوں نے بھارت کے لیے چوتھی تیز ترین ففٹی کی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ غیر یقینی کھلاڑی ہے ، ایسا لگتا ہے کہ وہ بے خوف کھلاڑی ہے جو ڈرتا نہیں ہے، جب وہ بیٹنگ کرے تو مزہ آرہا ہوتا ہے۔

دوسری جانب وقار یونس نے کہا کہ سوریا کمار کی بیٹنگ پر  بولر سوچ رہا ہوتا ہے کہ جاؤں تو جاؤں کہاں۔

یاد رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر گروپ 2 میں8 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

 بھارت کی جانب سے  سب سے عمدہ بیٹنگ سوریا کمار یادیو نے کی تھی جنہوں نے 25 گیندوں پر 61 رنز  4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے بنائے ، زمبابوے کے شان ولیمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔