LIVE

ویڈیو: سڈنی کرکٹ گراؤنڈ دل دل پاکستان سےگونج اٹھا

ویب ڈیسک
November 09, 2022
 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ دل دل پاکستان ملی نغمے سے گونج اٹھا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا  153 رنز  کا  ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر  پورا کرلیا  اور  تیسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے دوران سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامیہ کی جانب سے جہاں دل دل پاکستان ملی نغمہ چلایا گیا وہی اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی مداحوں نے بھی بھرپور جوش وجزبے کے ساتھ دل دل پاکستان گایا۔

سڈنی اسٹیڈیم میں پاکستانی ملی نغمے پر  مداحوں کے جوش وخروش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔