LIVE

حارث ، شاہین اور نسیم کی ’دل دل پاکستان‘ گنگناتے ہوٹل واپسی کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
November 10, 2022
 

قومی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچنے پر جہاں سڈنی گراؤنڈ نغمہ ’دل دل پاکستان‘ سے گونج اٹھا وہیں پاکستانی کھلاڑی بھی جوش و جذبے  سے یہ نغمہ گنگنانا نہ بھولے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا پیج پر کھلاڑیوں کی ہوٹل روانگی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں تمام کھلاڑیوں کو   ہوٹل روانگی کیلئے جاتے دیکھا جاسکتا ہے لیکن جیت کی خوشی کا یہ عالم تھا کہ حارث رؤف ہاتھ میں جھنڈا اٹھائے دل دل پاکستان زور وشور سے گنگناتے دیکھے گئے ۔

حارث کے نغمے میں بیٹسمین محمد حارث ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی زور زور سے نغمے میں حارث کا ساتھ دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔