LIVE

زلمی میں جانے کے بعد بابر کی کراچی والوں کیلئے ٹوئٹ

ویب ڈیسک
November 12, 2022
 

بابر اعظم پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑنے کے بعد کراچی کے مداحوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

 ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'کراچی کنگز کے ساتھ میرا سفر شاندار  رہا، ملنے والے پیار، تعاون اور سیکھنے کا مشکور ہوں'۔

بابر اعظم نے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بابر اعظم نے ساتھ ہی لکھا  کہ کراچی کے تمام مداح آپ ہمارے تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ شعیب ملک نے پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جوائن کیا ہے۔