11 نومبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔
پشاور زلمی نے بابراعظم کی شمولیت کی تصدیق کردی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پشاور زلمی کی جانب سے بابر کو ٹیم میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بابر اعظم نے کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد وہ پشاور زلمی میں شامل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ہیں۔