LIVE

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
November 12, 2022
 

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 55 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونا 430 روپے بڑھ کر 133660 روپےکا ہوگیا ہے جبکہ  عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے1771 ڈالر فی اونس ہے۔