LIVE

ورلڈکپ فائنل: شاہین 16 واں اوور مکمل نہ کراسکے، میدان سے باہر چلے گئے

ویب ڈیسک
November 13, 2022
 

میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کررہے ہیں: پی سی بی— فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے۔

ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہ کرسکے۔ شاہین آفریدی 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔

کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کررہے ہیں۔