LIVE

'شیر آیا شیر' وطن واپسی پر نسیم شاہ کو ائیرپورٹ پر دیکھ کر شائقین کے نعرے

ویب ڈیسک
November 16, 2022
 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑی  رات گئے لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔

بابر اعظم کے ہمراہ فاسٹ بولر نسیم شاہ، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سمیت ٹیم آفیشلز غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی نسیم شاہ ائیرپورٹ سے باہر نکلے تو وہاں موجود شائقین نے انہیں دیکھ کر ' شیر آیا شیر'کے نعرے لگانا شروع کردیے۔مداحوں نے نسیم شاہ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس کے علاوہ آصف علی، عثمان قادر لاہور جبکہ حارث رؤف اسلام آباد پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کو انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی۔