کھیل
Time 16 نومبر ، 2022

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد کپتان بابر اعظم لاہور پہنچ گئے

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم لاہور پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے ہمراہ فاسٹ بولر نسیم شاہ اور  پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ سمیت ٹیم آفیشلز غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔

اس کے علاوہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، شاداب خان، حارث رؤف، محمد نواز اور حیدر علی میلبرن سے راولپنڈی پہنچیں گے جب کہ محمد رضوان، وسیم جونیئر، افتخار احمد اور خوشدل شاہ میلبرن سے پشاور پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا تھا تاہم فائنل میں اسے انگلینڈ نے شکست دی۔

مزید خبریں :