LIVE

وزیرآباد واقعہ: محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی پر وفاق کے تحفظات درست قرار دیدیے

اعظم ملک
November 17, 2022
 

جےآئی ٹی میں انٹیلی جنس کے نمائندے شامل ہونا ضروری ہیں، اگر اس میں انٹیلی جنس نمائندےشامل نہ ہوں تو یہ پنجاب کےافسران پرمشتمل کمیٹی کہلائےگی: ذرائع محکمہ داخلہ/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے وزیر آباد واقعے پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پر وفاق کے تحفظات کو درست قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سینئرحکام کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ وزیر آباد  واقعے کی جے آئی ٹی پر وفاق کے تحفظات درست ہیں اس پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

محکمہ  داخلہ پنجاب کےذرائع کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہونا ضروری ہیں، اگر اس میں انٹیلی جنس نمائندےشامل نہ ہوں تو یہ پنجاب کےافسران پرمشتمل کمیٹی کہلائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے تحفظات صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔