LIVE

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

شبیر احمد ڈار
November 18, 2022
 

لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، مارچ کی مانیٹرنگ کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کر لیا گیا۔ فوٹو فائل

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی۔

راولپنڈی پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے 500 اور 122 کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

پلان کے مطابق 38 ایلیٹ فورس اہلکار، 91 خواتین اور 1094 ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے، پنجاب پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ کے اہلکار اسٹینڈ بائی پر موجود رہیں گے۔

پولیس پلان کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کی مانیٹرنگ کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے، مارچ کی سکیورٹی کی براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جہلم پہنچا تھا جبکہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جب مارچ راولپنڈی پہنچے گا تو میں خود وہاں پہنچ کر مارچ کی قیادت کروں گا۔