LIVE

بھارتی پنجابی فلموں کی ’ہیما مالنی‘ انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک
November 18, 2022
 

ہیما مالنی کے نام سے جانی جانے والی نامور اداکارہ دلجیت کور 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ فوٹو فائل

بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانی جانے والی نامور اداکارہ دلجیت کور 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی اداکار نیرو باجوہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دلجیت کور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

نیرو باجوہ نے اداکارہ دلجیت کور کو انسپائریشن قرار دیتے ہوئے کہا مجھے فخر ہے کہ میں نے آپ کے ساتھ کام کیا اور بہت کچھ سیکھا۔

خیال رہے کہ دلجیت کور کو بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں ہیما مالنی کے نام سے جانا جاتا تھا، انہوں نے داغ، پت جٹاں دے، روپ شکیناں دا، لاجو، ویری جٹ اور جگا ڈاکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔

نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے اداکارہ دلجیت کور کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی خوبصورت اداکارہ اور لیجنڈ آف پنجاب ہمیں ادا چھوڑ گئیں، دعا ہے کہ ان کی آخرت اچھی ہو۔