LIVE

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں معمولی اضافہ

ویب ڈیسک
November 19, 2022
 

فوٹو: فائل

ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 58 ہزار  100 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سو روپے اضافےکے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار  ایک سو روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 85 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 35 ہزار 545 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ دس ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 761 ڈالر فی اونس ہے۔